اسم گرامی
نجم الثاقب بن غلام حسن بن شمس الدین
جائے پیدائش:
چاہکان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
تعلیم
ناظرہ قرآن مجید والد گرامی حضرت غلام حسن صاحب رحمہ اللہ تعالی سے پڑھا اور ساتھ تقریبا 17 پارے بھی حفظ کئے اور پھر باقاعدہ ماموں جان استاذ العلماء حضرت مولانا غلام رسول صاحب مدظلہ العالی فاضل قدیم جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے حفظ کیا
درس نظامی اولی تا عالمیہ دورہ حدیث شریف تعلیم کے حصول کے لئے ملک کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ خیر المدارس ملتان میں داخلہ لیا اور پھر جامعہ سے ہی سندفراغت 1430 بمطابق 2010 میں حاصل کی۔
تخصص
تخصص فی الفقہ (مفتی کورس) کے لئے کراچی میں جامعہ انوارالصحابہ سہراب گوٹھ میں داخلہ لیا اور حضرت شیخ مفتی مولانا عبدالمنان صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( نائب مفتی جامعہ دارالعلوم کراچی) کی زیر نگرانی فقہ وفتاوی میں ایک سالہ کورس 1431 بمطابق 2011 میں مکمل کیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے قانون آگاہی کورس کی تکمیل کی۔
مشہور اساتذہ کرام
حضرت مولانا محمد صدیق صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
حضرت مولانا منظور احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
حضرت مولانا شیرمحمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
حضرت مولانا خدا بخش صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
حضرت مولانا قاری محمد حنیف صاحب جالندھری مدظلہ العالی
حضرت مولانا محمد عابد مدنی صاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا محمد ازہر صاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا مفتی محمد انور اکاڑوری صاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا قاری محمودصاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا محمد نعیم صاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا شمشاد احمدصاحب مدظلہ العالی
حضرت مولانا شبیرالحق صاحب کشمیری مدظلہ العالی
تدریس
تخصص سے فراغت کے بعد اپنے شفیق اور مکرم استاذ محترم حضرت مولانا شمشاد احمد صاحب کے حکم پر ضلع سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں مدرسہ عمر فاروق تدریس کے لئے چلے گئے اور وہاں سوا تین سال خدمات انجام دی اولی سے لیکر دورہ درجہ سادسہ تک مختلف علوم فنون کے اسباق زیر درس رہے۔
بعد ازاں 2015ء میں ملک کی مشہور ومعروف عظیم دینی درسگاہ جامعہ قاسم العلوم ملتان کے مہتمم اور قومی اسمبلی کے ممبر مولانا اسعد محمود صاحب کی ایماءاور حکم پر ان کے ادارے میں تشریف لے گئے (یاد رہے مولانا اسعد محمود صاحب موصوف کے ہم درس اور تکراری رہے ہیں۔)
اور وہاں درجہ سابعہ ( موقوف علیہ) تک مختلف علوم فنون کے اسباق مثلا تفسیر ترجمہ فقہ اصول فقہ منطق فلسفہ ادب اصول حدیث جیسے فنون کے درس پڑھارہے ہیں۔
علاوہ ازیں آج سے 4 سال قبل ان لائن دینی کورسز شروع کروائے جن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ہزاروں طلبہ شریک ہوئے اور اب تک استفادہ کر رہے ہیں ممتازی کورسز میں ختم نبوت کورس ,سیرت النبی ص کورس, قواعد فقہیہ کورس, عربی تکلم کورس عربی گرامر قرآنی عربی گرامر کورس سمیت بیسیوں اسان عام فہم کورس کروائے اور ہزاروں طلبہ مستفید ہورہے ہیں
اجازت حدیث
شیخ ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی صاحب رحمہ اللہ (فاضل دارالعلوم دیوبند )
استاذ الحدیث و سابق نگران اعلی تخصص فی الحدیث جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ دارالعلوم کراچی
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد صدیق صاحب رحمہ اللہ تعالی جامعہ خیر المدارس ملتان