قبرستان كے لیے جنریٹر خریدنا
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ تدفین میں سہولت اور زیارت قبور کے مقصد سے قبرستان کیلئے جنریٹر خرید سکتے ہیں یا نہیں ؟نیزقبرستان میں روشنی کے واسطے لائٹ بلب وغیرہ لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟بینواتوجروا
جواب نمبر:
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 324-289/B=04/1442
اگر رات میں مُردوں کو دفن کرنے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے تو تدفین کی سہولت کے لئے قبرستان کے واسطے جنریٹر خرید سکتے ہیں، اور قبرستان میں روشنی کے واسطے لائٹ بلب وغیرہ بھی لگا سکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند