محرم مردوں سے بالوں کا پردہ ہے یا نہیں؟
محرم مردوں سے بالوں کا پردہ ہے یا نہیں؟
سوال:
کیا عورت کا محرم مرد سے بالوں کا بھی پردہ ہے؟اگر محرم مرد کے سامنے سر سے ڈوپٹہ اتر جائے تو گنہگار ہو گی؟
جواب نمبر: 601588
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:320-223/sn=5/1442
نہیں، محرم مردوں سے بالوں کا پردہ نہیں ہے ؛ لیکن بہتر ہے کہ گھر میں محارم کے سامنے بھی سر پر دوپٹہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے ۔
(ومن محرمہ) ہی من لا یحل لہ نکاحہا أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلی الرأس والوجہ والصدر والساق والعضد إن أمن شہوتہ) وشہوتہا أیضا ذکرہ فی الہدایة فمن قصرہ علی الأول فقد قصر ابن کمال (وإلا لا، لا إلی الظہر والبطن) إلخ (الدر المختار و رد المحتار9/ 527، فصل فی النظر والمس، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:بال