کیا ہم اسلامی نئے سال کی مبارکباد دے سکتے ہیں؟
سوال:کیا ہم اسلامی نئے سال کی مبارکباد دے سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیراً
جواب نمبر: 165556
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 100-125/L=2/1440
نئے اسلامی سال یا مہینے کی آمد پر مبارک بادی دینا مباح ہے البتہ ہمیں مبارک بادی دینے کے بجائے اس موقع پر اس دعا کا اہتمام کرنا چاہئے جس کا حضرات صحابہ کرام اہتمام کیا کرتے تھے اور وہ دعا یہ ہے: اللہم أدخلہ علینا بالأمن والإیمان، والسلامة والإسلام، ورضوان من الرحمن، وجواز من الشیطان۔
عن عبد اللہ بن ہشام: قال: کان أصحاب رسول اللہ- صلی اللہ علیہ وسلم- یتعلمون ہٰذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشہر، اللہم أدخلہ علینا بالأمن والإیمان الخ (الطبرانی في الأوسط: بحوالہ مجمع الزوائد: ۱۰/۱۳۹)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند