کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چھتوں پر چڑھ کر اذان دینا
سوال:سوشل میڈیا پر ایک بات یہ گردش کررہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چھتوں پر چڑھ کر اذان دی جائے کچھ مقامات پر اس کا اعلان بھی کیا جارہا ہے اسکے متعلق کچھ وضاحت مطلوب ہے۔
جواب نمبر: 177909
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 969-715/H=08/1441
کرونا وائرس طاعون و وباء کے موقعہ پر قرآن کریم حدیث شریف نیز کتب فقہ سے چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینا ثابت نہیں، لہٰذا ان جیسے مواقع میں چھتوں وغیرہ پر اذان نہ دینا چاہئے بلکہ لوگوں کو چاہئے کہ ظاہری تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر قرآن پاک کی تلاوت درود شریف اور نوافل نیز الحاح و زاری کے ساتھ دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہیں سچی پکی توبہ کریں اور چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں ادائیگی حقوق اللہ و حقوق العباد کی فکر کریں غرباء فقراء مساکین محتاجوں پر کثرت سے صدقہ و خیرات کریں کہ یہ سب امور قرآن و حدیث سے ثابت ہیں ان شاء اللہ ان اعمال کی انجام دہی پر اللہ پاک کی نصرت و مدد شامل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:کروناوائرس