برتھ ڈے منانا یا برسی منانا ..:یوم ولادت ویومِ وفات منانا؟
سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں۔ ہمارے یہاں ایک رواج چل پڑا کہ بہت آدمی ہرسال اپنے یا اپنے بچوں کے لئے یہودی اور عیسائی کی طرح برتھ ڈے تو نہیں مناتے ،لیکن اپنے محلہ کے امام صاحب کو بلا کر دعا کرانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔اور کوئی کوئی خاص کرکے اس دن اچھے کھانے کا انتظام کرتاہے ۔ایسا ہی کوئی کوٰئی اپنے مردوں کے لئے یوم وفات کے دن دعا کراتے ہیں،اس بارے میں شرعی موقف براہ کرم صاف کیجئے ۔
جواب نمبر: 161539
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1070-937/H=8/1439
یومِ ولادت اور یومِ وفات میں اس قسم کا اہتمام کرنا رسم محض اور خلافِ سنت امر ہے ان کو ترک کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:برتھ ڈے منانا, برسی منانا, یوم وفات, یوم ولادت