گیارہویں کرنا کیسا ہے؟
سوال:گیارہویں کرنا کیسا ہے، حلال ہے، حرام ہے، کیا ہے؟ جب کہ یہ ایصال ثواب کے لیے کیا جاتا ہے۔
جواب نمبر: 158562
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 509-441/D=5/1439
شریعت میں ایصالِ ثواب کے لیے کوئی دن اور وقت مقرر نہیں؛ اس لیے ایصال ثواب کے لیے گیارہویں کا التزام کرنا اصول شریعت کے قطعاً خلاف اور بدعت ہے اس لیے اس سے کلی احتراز کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:گیارہویں کرنا