سورہ فاتحہ ہر بیماری کی شفاء ہے
سوال:
سورہ فاتحہ میں ہر بیماری کی شفا ہے۔ تو اس کا دم کیسے کیا جائے گا؟ اور سر کے درد کے لیے کیا سر پر ہاتھ رکھ کر دم کرنا چاہیے؟
جواب نمبر: 11037
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 249=52/ل
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے آخری میم کو سورہٴ فاتحہ کے لام سے ملاکر سات دفعہ پڑھ کر پانی وغیرہ میں دم کیا جائے اس طور پر کہ سانس کے ساتھ کچھ تھوک کے ذرات بھی پانی میں جائیں۔
(۲) جی ہاں! ایسا ہی اسلاف کا معمول رہا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:وظائف