نوکری کے لئے وظیفہ
سوال:حضرت مفتی صاحب! حلال روزی (نوکری) کے لیے کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں۔
جواب نمبر: 154017
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1384-1268/H=12/1438
ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ قریش سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر دعاء کرتے رہیں نیز قرآن کریم کی تلاوت اور درود شریف دو سو مرتبہ صبح کو اور دو سو مرتبہ شام کو پڑھنے کا اہتمام کریں اللہ پاک حلال روزی برکت والی اور اس کے اسباب بسہولت مہیا فرمائے اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند