نظر بد سے بچنے کے لیے کوئی دعا یا تعویذ بتائیں
سوال:اللہ کے فضل و کرم سے 05/12/2016کو بیٹا ہواہے ۔وہ رات کو سونے کے دوران ڈرجاتاہے ۔ براہ کرم، ڈر اور نظر بد سے بچنے کے لیے کوئی دعا یا تعویذ بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب نمبر: 69369
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1026-979/B=12/1437
بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادی قبول فرمائیں، اللہ تعالی اسے نیک و صالح بنائے، عمر دراز عطا فرمائے، رزقِ وافر سے نوازے۔ آمین
رَبِّ أعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْن
یہ دعا اخلاص کے ساتھ تین دفعہ پڑھ کر مریض کے اوپر دم کریں ان شاء اللہ چنگا ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند