مہر فاطمی نکاح میں کتنی چاندی اور کتنا سونا اور کتنی رقم بنتی ہیں
سوال:میرا سوال ہے کہ مہر فاطمی نکاح میں کتنی چاندی اور کتنا سونا اور کتنی رقم بنتی ہیں اور اسکا طریقہ کیا ہے ؟ اور کیا اسکو ہمبستری سے پہلے دینا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 36645فتوی(ل): 291=184-2/1433 مہر فاطمی کی مقدار ڈیڑھ کلو 30 گرام 900 ملی گرام چاندی ہے، بوقت ادا مہر اتنی مقدار چاندی کی جو قیمت بنتی ہو اسے دیدیا جائے، ہمبستری سے پہلے مہر کی ادائیگی لازم نہیں، تاہم اگر مہر میں معجل (فوری ادائیگی) کی شرط ہے تو ادائیگی میں جلدی کرنی چاہیے، مہر ادا نہ کرنے کی صورت میں بیوی کو صحبت سے منع کرنے کا حق ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند