مصیبت سے نجات كا وظیفہ بتائیں
سوال:میں کسی ایسی مصیبت میں گرفتار ہوں جس کا ظاہری حل اور سد باب نظر نہیں آتا اور شدید بے عزتی ہونے کا بھی احتمال ہے۔اب مایوسی چھانے لگی ہے۔ براء مہربانی رہنمائی کے ساتھ ساتھ کوئی وظیفہ بھی بتا دیں۔
جواب نمبر: 177312
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 644-534/D=08/1441
(۱) یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ کثرت سے پڑھیں۔ اول آخر سات سات (۷-۷) بار درود شریف اور درمیان میں تین تسبیح مذکورہ بالا دعا پڑھ کر خوب دل سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کریں۔
(۲) یَا لَطِیْفُ بعد نماز عشاء گیارہ سو گیارہ (۱۱ ۱۱) مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ مشکل آسان ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:مصیبت