مشکلات سے نکلنے کی دعا اور وظیفہ
سوال:حضرت مفتی صاحب! مشکلات سے نکلنے کی دعا اور وظیفہ بتادیں اور جادو کا اثر ختم کرنے کے لیے بھی؟ شکریہ
جواب نمبر: 159314
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:691-581/sd=6/1439
مشکلات اور پریشانی کا اصل علاج یہ ہے کہ آپ صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کو اہتمام سے پڑھنا شروع کریں،،ہر نماز کے بعد آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر دم کر لیا کریں ،دعاوٴں کے لیے الحزب الاعظم یا مناجات مقبول وغیرہ مستند کتابیں ہیں، جو عموما ہر جگہ دستیاب ہیں، فرائض کا اہتمام کریں، ہر طرح کے چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں، پریشانیاں عموما خراب اعمال کی وجہ سے آتی ہیں، اس میں اللہ کی طرف توجہ بڑھانی چاہیے ، آج کل ایسے موقع پر تعویذ لینے کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اصل اعمال سے غفلت برتی جاتی ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند