مسافر امام کا مقیم مقتدیوں کو عشاء کی چار رکعت پڑھانے کا حکم
- Posted by مفتی نجم الثاقب
- Categories دارالافتاء, صلاۃ (نماز)
- Tags سفر, عشاء, قصر نماز, مسافر, مسافر امام, نماز عشاء
سوال:
ایک قاری صاحب مسافر تھے، لوگوں نے ان سے امامت کے لیے درخواست کی تو انہوں نے نماز پڑھادی، لیکن انہوں نے بھولے سے (ان کو مسافر ہونے کا یاد نہ رہا) عشاء کی چاروں رکعتیں پڑھادیں، سلام پھیرتے ہی انہیں یاد آیا کہ وہ مسافر ہیں، تو اب اس نماز کو دوبارہ پڑھا جائے گا یا وہ ادا ہوگئی؟
جواب:
مسافر کے لیے اِتمام (مکمل چار رکعت فرض نماز پڑھنے) کی اجازت نہیں ہے، مسافر کو چار رکعت والی فرض نماز دو رکعت ہی پڑھنا واجب ہے، اگر مسافر بجائے دو رکعت کے چار رکعات پڑھ لیتاہے اور قعدہ اولیٰ میں بیٹھتا ہے تو اگرچہ اس سے فرض ساقط ہوجائے گا، لیکن گناہ گارہوگا اور اس نماز کے وقت کے اندر اعادہ (نماز دہرانا) واجب ہوگا۔ اگربھول کر چار رکعات پڑھ لیں تواس صورت میں سجدۂ سہو واجب ہوگا۔
صورتِ مسئولہ میں جب مسافر امام نے بھولے سے عشاء کی دورکعت قصرکے بجائے چار رکعات پڑھائیں تو ان کی اور ان کی اقتدا میں نماز پڑھنے والے مسافر مقتدیوں کی نماز ادا تو ہوگئی، لیکن انہیں چاہیے تھا کہ سلام پھیرتے ہی جیسے یاد آیا وہ سجدہ سہو کرلیتے، سجدہ سہو نہ کرنے کی وجہ سے ان کی نماز وقت کے اندر واجب الاعادہ تھی، جب کہ مقیم مقتدیوں جنہوں نے مسافر امام کی اقتدا میں چار رکعت نماز پڑھ لی ان کی نماز اقتداء المفترض خلف المتنفل (یعنی فرض پڑھنے والے کا نفل والے کی اقتداء کرنا)کی وجہ سے ادا ہی نہیں ہوئی، لہذا مقیم مقتدیوں پر اس نماز کا اعادہ کرناضرروی ہے، چاہے وقت باقی ہو یا ختم ہوگیا ہو۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
’’(قوله: لم يصر مقيمًا) فلو أتم المقيمون صلاتهم معه فسدت؛ لأنه اقتداء المفترض بالمتنفل ظهيرية، أي إذا قصدوا متابعته أما لو نووا مفارقته ووافقوه صورة فلا فساد.”
(شامی،باب صلاۃ المسافر2/130،ط:دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
You may also like
رضاعی بھائی کی بیٹی سے نکاح
سوال زید نے اپنی دادی کا مدتِ رضاعت میں اپنے چاچو عمرو کے ساتھ دودھ پیا ہے، اب زید کا ایک چاچو اور ہے بکر تو کیا زید اپنے چاچو عمرو کی بیٹی یا بکر کی بیٹی سے نکاح کر …
عدت کے دوران تعزیت کے لیے جانا
سوال ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور عدت میں ہے، اس کی عدت کے صرف 2 دن باقی ہیں اور اس کا والد فوت ہو گیا، اب وہ اپنے والد کی وفات پر جاسکتی ہے یانہیں؟ اور …
بہت ساری قسموں کا کفارہ
سوال: حضرت، میری عمر۲۱/سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ۱۲۰۰مرتبہ قسم توڑی ہوں گی ایک ہی گناہ کے واستے-میں ایک بار قسم کھاتا کہ یہ گناہ نہیں کروں گا پھر وہ گناہ ہو جاتا اور قسم ٹوٹ …