مالدار كا غریبوں والے راشن كارڈ پر راشن لینا
سوال: ہمارے پاس غریبوں والا راشن کارڈ ہے تو کیا ہم راشن لے سکتے ہیں اگر ہماری تنخواہ اس گورنمنٹ اسکیم سے زیادہ ہو؟
جواب نمبر: 601393
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 251-173/D=04/1442
اگر گورنمنٹ کے ضابطہ کے مطابق آپ کا راشن کارڈ بنا ہے تو اس سے ملنے والی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، راشن بھی لے کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اور اگر تنخواہ کے اعتبار سے آپ راشن کارڈ کے مستحق نہیں ہیں تو پھر اس پر ملنے والے راشن کو استعمال کرنے سے احتیاط برتیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم