لڑکی کب بالغہ ہوتی ہے؟
سوال:
لڑکی کتنے برس تک بالغ ہوتی ہے، اورکتنے برس میں شادی کرسکتی ہے؟
جواب نمبر: 9177
بسم الله الرحمن الرحيم
پندرہ برس کی عمر پوری ہوجائے یا اس سے پہلے اسے حیض یا احتلام ہونے لگے تو لڑکی بالغہ قرار دی جاتی ہے۔
بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والجاریة بالاحتلام والحیض والحبل فإن لم یوجد فھما شيء فمتی یتم لکل منہما خمس عشر سنۃ (الدر المختار، کتاب الحجر)
بالغہ ہونے کے بعد اس کے اولیاء کی ولایت اس سے ختم ہوجاتی ہے، اور اس کو اپنا نکاح خود کرنے کا بھی اختیار ہوجاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند
Tag:خواتین, گوشہِ خواتین