لڑکیوں کے لئے مجرب رشتہ
وہ روزانہ بعد عشاء دو رکعت صلاة الحاجت پڑھیں، اس کے بعد اول وآخر سات سات بار درود شریف اور درمیان میں ۱۰۱/ مرتبہ ”یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ“پڑھیں، پھر توجہ اور یکسوئی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مناسب رشتہ کی دعا کریں(فتاوی محمودیہ۲۰:۸۹،۹۰،سوال: ۹۶۲۳، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل)، إن شاء اللہ جلد از جلد کوئی مناسب رشتہ مل جائے گا؛ البتہ ماہواری کے ایام میں صرف وظیفہ پڑھیں اور اس کے بعد دعا کریں، صلاة الحاجت نہ پڑھیں؛ کیوں کہ عورت کے لیے ماہواری کے ایام میں کوئی نماز جائز نہیں ۔اور بعض اکابر نے مناسب رشتہ کے لیے روزانہ بعد نماز ظہر سورہ مزمل کی تلاوت کو بھی مجرب بتایا ہے ؛ البتہ سورہ مزمل بھی صرف پاکی کے ایام میں پڑھی جائے ، ماہواری کے ایام میں نہیں۔اللہ تعالی جلد از جلد آپ کی تینوں بھانجیوں کے لیے مناسب رشتہ کا نظم فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:رشتہ وظیفہ