كیا جوتوں پر مسح كیا جاسكتا ہے
سوال:
میں فوج میں نوکری کرتا ہوں ، اور صبح سے سے شام تک جوتا پہنے رہتا ہوں۔کیا میں جوتے کھولے بغیر وضو کر سکتا ہوں یا جوتے پر مسح کر سکتا ہوں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر:
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 144-89/B=02/1442
آپ کے لئے جوتے کھولے بغیر وضو کرلینا یا جوتوں پر مسح کرلینا جائز نہیں ہے۔ وضو میں ہاتھ پاوٴں اور منہ کا دھونا فرض ہے ، ہاں اگر آپ شرعی خفین چمڑے کے پہنیں تو پھر اس پر مسح کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند