قوت حافظ اور امتحان میں کامیابی کے لیے کوئی دعا یا ذکر بتائیں
سوال:میں ایک امتحان کی تیار ی کررہاہوں، اس کا نصاب بہت زیادہ بڑا ہے۔ براہ کرم، قوت حافظ اور امتحان میں کامیابی کے لیے کوئی دعا یا ذکر بتائیں۔
جواب نمبر: 66495
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 916-916/M=9/1437
عربی کا مقولہ ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ” محنت ہر مشکل کو آسان کردیتی ہے او رمحنت ہر بند دروازے کو کھول دیتی ہے“ ، جس نے محنت کی اس نے کامیابی حاصل کرلی، اس لیے کامیابی کی شرط یہ ہے کہ محنت جس قدر ہوسکے اس سے دریغ نہ کریں اور پنج وقتہ نمازوں کے بعد اللہ تعالی سے کامیابی کی دعا بھی کریں، قوت حافظہ کے لیے حکیم کے مشورے سے مقویات اور مغزیات کا استعمال کریں نیز ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یَاقَوِيُّ گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور ان آیات کا بھی وِرد رکھیں: حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولٰی ونعم النصیر ․ فاللہ خیر حافظاً وہو أرحم الراحمین ․ اللہ تعالی آپ کو دین و دنیا کی کامیابی عطا کرے (آمین) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
Tag:قوت حافظہ