قوت حافظہ تیز کرنے کی دعا
میں حافظ قرآن ہوں اب میرا قرآن پاک کچا ہے اور مفتی صاحب میں قرآن پاک بہت محنت کرکے یاد کرتا ہوں اور میرا حافظہ اور یاددشات بھی کمزور ہے، کچھ حافظہ تیز کرنے کی دعا بتائیے۔
جواب نمبر: 35030
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 2185=1264-11/1432 ہرنماز کے بعد اور سونے سے قبل سورہٴ الم نشرح سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر پھیر لیا کریں، مسواک کا خاص طور پر اہتمام رکھیں، اللہ پاک آپ کو اور تمام مسلمانوں کو وحی کی برکات سے نوازے، آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند