شوال میں 6 روزے رکھنے کا ثواب کیا ہے؟
سوال:شوال کے 6 روزے صحیح ہیں؟ مطلب شوال میں 6 روزے رکھنے کا ثواب کیا ہے؟
جواب نمبر: 158555
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:506-439/D=5/1439
رمضان کے روزے رکھنے کے بعد عیدین کے دن کے علاوہ شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھنے کی حدیث شریف میں بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: من صام رمضان ثم أتبعہ ستًا من شوال کان کصیام الدہر (مرقاة المفاتیح: ۶/ ۴۷۶) ترجمہ: جس نے رمضان کے روزے رکھے، پھر شوال کے مہینے میں چھ روزے رکھے تو گویا اس نے سال بھر روزے رکھے۔
وقد ردّ في رسالةالعلامة قاسم علی منظومة التبانی وشرحہا من عز والکراہة مطلقا إلی أبي حنیفة وأنہ الأصح؛ بأنہ علی غیر روایة الأصول وأنہ صحح ما لم یسبقہ أحد إلی تصحیحہ، وأنہ صحح الضعیف وعمد إلی تعطیل ما فیہ ثواب جزیل، بدعوی کاذبة بلا دلیل (رد المحتار: ۳/ ۴۲۱)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند