خواص سورہ الم نشرح
خواص سورہ الم نشرح
بعد نماز عشاء یابعد نماز فجر اول و آخر تین مرتبہ درود شریف سورہ الم نشرح ایک بار و وضعنا عنک وزرک الذی انقض ظہرک اکیس مرتبہ پڑھنا ہر غم ہر پریشانی سے اور قرض وغیرہ کی ادائیگی کے لئے نہایت مفید ہے پڑھتے ہوئے اپنی پریشانی کا تصور کرتے رہیں
اگر نیک شہرت مطلوب ہو تو اسی ترتیب کے ساتھ ورفعنا لک ذکرک اکیس مرتبہ پڑھنا اور اپنے مقصد کا تصور کرنا بہت فائدہ مند ہے
اگر مشکلات میں الجھا ہوا ہو اور اس سے گلو خلاصی مطلوب ہو تو اسی ترتیب سے سورہ الم نشرح پڑھے فانّ مع العسر یسراً انّ مع العسر یسراً کو اکیس مرتبہ پڑھے اپنی پریشانی کا تصور اور اس کے حل کا یقین ذہن میں ہو اور اگر بہت جلد حل چاہتا ہو تو اکیس بار اس کا اضافہ بہت مفید ثابت ہوگا
فَسَھِّل یَااِلٰھِی کُلَّ صَعْبِِ بِحُرمَتِ سَیَّدِ الْاَبْرَارِ سَھِّلْ
اگر بعجلت حل مشکلات چاہتا ہو تو اکیس بار اس کا اضافہ کرے
اَللّٰھُمَّ اُلْطُفْ اُلْطُفْ بِی فِی تَیَسُّرِ کُلِّ عَسِیرِِ فَاِنَّ تَیَسُّراً عَلَیکَ کُلِّ عَسِیرِِ عَلَیکَ یَسِّرْ
اگر کسی شخص کے کمر میں درد ہو تو بشکل تعویذ و وضعنا عنک وزرک الذی انقض ظہرک تین مرتبہ لکھ کر درد کی جگہ باندھے ان شاء اللّٰہ درد زائل ہو جائے گا
اگر کسی شخص کا بخار نہ جاتا ہو تو اس کے لئے ایک کالا دھاگا لیں اور سورہ الم نشرح پڑھے اور ہر کاف پر ایک گرہ اس دھاگے میں لگاتے جائیں پھر سورہ مکمل کر کے اس دھاگے پر دم کریں اور پھر اس دھاگے کو بخار کے مریض کو بائیں ہاتھ کی کلائی پر باندھ دے ان شاء اللّٰہ بہت جلد بخار ختم ہو جائے گا
Tag:سورہ الم نشرح