خفیہ نكاح كے بعد علانیہ نكاح كرنا؟
سوال:
امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر لڑکا اور لڑکی نکاح کے لیئے راضی ہوں اور وہ نکاح کرنا چاہتے ہوں لیکن گھر والے ابھی نہ مان رہے ہوں یا گھر والوں کو نہ بتانا چاہتے ہوں تو کیا وہ نکاح کر سکتے ہیں، اور جب رخصتی کا وقت آئے تو گھر والوں کے کہنے پر وہ دوبارہ آپس میں نکاح کر سکتے ہیں کیونکہ گھر والوں کی نظر میں تو یہ ان کا پہلا ہی نکاح ہو گا، یعنی دونوں آپس میں اس صورت کے پیش نظر دو نکاح کر سکتے ہیں، اگر ہاں تو اس کے لیے کون سی شرائط ہوں گی؟ شکریہ
جواب نمبر: 601716
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 407-295/H=05/1442
جب دونوں (لڑکا لڑکی ) کے اولیاء نکاح پر راضی ہیں تو خفیہ نکاح کرنے کے بجائے علی الاعلان نکاح باقاعدہ کرلیا جائے دونوں کے اولیاء کو بھی چاہئے کہ علی الاعلان نکاح کردیں اور رخصتی بھی کردی جائے۔ ایک دفعہ چھپ چھپا کر نکاح کرنا پھر رخصتی کے وقت دوبارہ نکاح کی کارروائی انجام دینا یہ طریقہ مناسب نہیں بلکہ اس میں مفاسد و خرابیوں کا اندیشہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند