بے جان یا جاندار اشیاء کے کارٹون والی گارمنٹس کی بیع وشراء کا حکم
سوال:گارمنٹس(کپڑے /لباس) کی تجارت جائز ہے چونکہ بچوں کے گارمنٹس پر بے جان یا جاندار اشیاء کی تصویریں کارٹون بنی ہوئی ہوتی ہے ؟
جواب نمبر: 151181
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 859-884/sd=9/1438
کپڑے کی تجار ت جائز ہے، اگر کپڑے پر بے جان اشیاء کی تصویریں ہو، تب تو جواز ظاہر ہے اور اگر جاندار اشیاء کی تصویر ہو، تب بھی یہ تصویر چونکہ کپڑے کے تابع ہوتی ہے، تصویر مقصود نہیں ہوتی، اس لیے ایسے کپڑوں کی بھی تجارت کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند