نماز کی ایک رکعت میں تین سجدے کرنے کا حکم
- Posted by مفتی نجم الثاقب
- Categories دارالافتاء, صلاۃ (نماز)
- Tags
سوال: نماز کی ایک رکعت میں غلطی سے تین سجدے کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
نماز کی ایک رکعت میں دو سجدے کرنا فرض ہیں، اگر کسی نے غلطی سے تین سجدے کر لیے تو اس پر اس غلطی کے ازالہ کے لیے سجدہ سہو کرنا واجب ہوجائے گا۔ اگر ایک رکعت میں تین سجدے کرنے کی صورت میں آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا تو وقت گزرنے سے پہلے پہلے اس نماز کا اعادہ کرنا واجب ہوگا، اور وقت گزرنے کے بعد اعادہ کرنا مستحب ہوگا۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 105):
“وقد اقتصر المصنف على هذه الواجبات في باب صفة الصلاة وبقي واجب آخر وهو عدم تأخير الفرض والواجب وعدم تغييرهما وعليه تفرع مسائل منها لو ركع ركوعين أو سجد ثلاثا في ركعة لزمه السجود لتأخير الفرض وهو السجود في الأول والقيام في الثاني”.
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 440):
“كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأما بعده فندب “
فقط واللہ اعلم
You may also like
رضاعی بھائی کی بیٹی سے نکاح
سوال زید نے اپنی دادی کا مدتِ رضاعت میں اپنے چاچو عمرو کے ساتھ دودھ پیا ہے، اب زید کا ایک چاچو اور ہے بکر تو کیا زید اپنے چاچو عمرو کی بیٹی یا بکر کی بیٹی سے نکاح کر …
عدت کے دوران تعزیت کے لیے جانا
سوال ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور عدت میں ہے، اس کی عدت کے صرف 2 دن باقی ہیں اور اس کا والد فوت ہو گیا، اب وہ اپنے والد کی وفات پر جاسکتی ہے یانہیں؟ اور …
بہت ساری قسموں کا کفارہ
سوال: حضرت، میری عمر۲۱/سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ۱۲۰۰مرتبہ قسم توڑی ہوں گی ایک ہی گناہ کے واستے-میں ایک بار قسم کھاتا کہ یہ گناہ نہیں کروں گا پھر وہ گناہ ہو جاتا اور قسم ٹوٹ …