اذان اور اقامت کے لئے داڑھی شرط
سوال
کیا اذان و اقامت کے لیے داڑھی رکھنا شرط ہے؟ اگر نہیں تو ایک مشت سے چھوٹی داڑھی والا یہ کام کرے تو کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جو شخص داڑھی منڈواتا ہو یا شرعی مقدار سے کم کرتاہو اس کو مؤذن بنانا مکروہ ہے، اگر ایسے شخص نے اذان یا اقامت دے دی تو وہ ادا تو ہوجائے گی، لیکن اذان یا اقامت کے لیے ایسے شخص کو مقرر کرنا چاہیے جو شریعت کے احکامات پر عمل کرنے والا ہو۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
’’ وحاصله أنه يصح أذان الفاسق وإن لم يحصل به الإعلام أي الاعتماد على قبول قوله في دخول الوقت بخلاف الكافر وغير العاقل فلايصح أصلًا. ‘‘ (1/393)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن