اجنبیہ سے محبت ختم کرنے وظیفہ
سوال:حضرت مفتی صاحب، میں کسی سے محبت کرتا ہوں لیکن میں اب محبت کرنا پسند نہیں کرتا ہوں ،لیکن دل بار بار اس کی طرف مائل ہو تا ہے ، اس لیے حضرت اس کا کوئی حل بتائیں جس سے کہ میرا دل اس سے جدا ہو جائے ۔
جواب نمبر: 157357
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:342-286/sd=4/1439
کسی اجنبیہ سے تعلق رکھنا حرام و ناجائز ہے ،دنیا و آخرت میں اس پر سخت پکڑ ہوسکتی ہے ، اس لیے آپ اُس سے کسی طرح کا تعلق نہ رکھیں، مفید کاموں میں مصروف رہیں اور یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں : اللّٰہم إنی أسئلکَ حُبَّک وحُبَّ مَن یُحِبُّکَ وحُب عمل یقرب الیٰ حبک۔ اللہم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء
دارالعلوم دیوبند